کمٹہ ،27؍ مئی (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے مرجان کے قریب خواتین مزدوروں کو لےجارہی ایک کار نیشنل ہائی وے 66 پر الٹ گئی۔ جس کی وجہ 14 مزدوروں کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مزدورں سے بھری یہ کار کوشٹگی سے منگلورو کی طرف جارہی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے پولیس بندوبست کے باوجود پولیس کی آنکھوں سے بچ کر مزدوروں کو لے جانے کے لئے صبح کی اولین ساعتوں میں موٹر کار بہت زیادہ تیز رفتاری سے چلائی جارہی تھی۔
پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔